اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عوام کا خیال ہے کہ یمن کے خلاف جارحین کے تشکیل پانے والے اتحاد کے ترجمان نے جھوٹی خبریں اور رپورٹیں دے کر اپنا اعتماد کھو دیا ہے اس لئے کہ جو وہ خبریں دیتے ہیں وہ نہ صرف یہ کہ صحیح نہیں ہوتیں بلکہ حقیقت کے خلاف بھی ہوتی ہیں- یمن کی الآن ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عوام کا خیال ہے کہ یمن میں اپنی کامیابی، یمن کی سرحدوں پر محافظین کے مقابلے اور نجران کے واقعات کے بارے میں العسیری کے سارے دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں اور جھوٹی خبروں سے نہ صرف العسیری سے اعتماد اٹھا ہے بلکہ اب یمن میں عوامی تحریک کے مقابلے میں کسی بھی طرح کی کامیابی کے بارے میں کئے جانے والے دعوے، مضحکہ خیز بھی لگتے ہیں- اس رپورٹ کے مطابق سعودی عوام کا خیال ہے کہ یمن میں سعودی عرب کی کامیابیوں کے دعوے ایسی حالت میں کئے جاتے ہیں کہ ذرائع ابلاغ کی نشر کردہ رپورٹوں میں ایسے سیکڑوں عام شہریوں کی تصاویر نظر آتی ہیں جو یمن پر کئے جانے والے حملوں کے نتیجے میں جاں شہید و زخمی ہو رہے ہیں اور اس قسم کی رپورٹوں سے احمد العسیری کے دعووں کی حقیقت کی قلعی کھل جاتی ہے- سعودی رائے عامہ کے بقول یمن کے خلاف جارحین کے اتحاد کے ترجمان کے دعوے، بالکل ایسے لگتے ہیں کہ جیسے سنہ دو ہزار تین میں عراق پر امریکی قبضے کے موقع پر صدام حکومت کے وزیر اطلاعات محمد الصحاف کیا کرتے تھے-
.......
/169